خوشبو کی شاعرہ پروین شاکر کا 66واں یوم پیدائش کل منایا جائیگا 
23 نومبر 2018 (18:24) 2018-11-23

اسلام آباد : پاکستان کی معروف شاعرہ پروین شاکر کا66واں یوم پیدائش ( کل ) ہفتہ کومنایا جائے گا اس سلسلے میں ادبی حلقوں میں مختلف تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا جس میں پروین شاکر کی ادبی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا

مختلف شہروں میں ا ن کے مداحوں کی جانب سے بھی مختلف تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا اور سالگرہ کے کیک کاٹے جائیں گے ۔پروین شاکر 24نومبر1952ء کو کراچی میں پیدا ہوئیں۔ انہوں نے کراچی کے تعلیمی اداروں سے اعلیٰ تعلیم حاصل کی ۔

پروین شاکر کو اردو ادب کی منفرد لہجے کی شاعرہ ہونے کی وجہ سے بہت کم عرصے میں اندرون اور بیرون ملک بے پناہ شہرت حاصل ہو گئی انہیں پرائڈ آف پرفارمنس اور آدم جی ایوارڈز سے بھی نوازا گیا۔


ای پیپر