آسٹریلیا میں مٹی کے خوفناک طوفان نے عوام کو پریشان کر دیا 
23 نومبر 2018 (16:27) 2018-11-23

سڈنی:آسٹریلیامیں اچانک مٹی کا طوفان امڈ آیا جس نے ہر شخص کو خوفزدہ کردیا ۔

آسٹریلیا کے شہر سڈنی، بروکن ہل سمیت مختلف شہروں میں موسم نے اچانک کروٹ بدلی اور تیز ہواوں کے ساتھ اڑتی ریت ،دھول مٹی سے جہاں نظام زندگی درہم برہم ہوگیا وہیں ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہوئی اور ہوا میں اڑتی ریت اور مٹی کے باعث کئی افراد کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

رپورٹ کے مطابق موسم کی خراب صورتحال کے باعث انتظامیہ کی جانب سے لوگوں کو گھر سے باہر نکلتے ہوئے احتیاط کی تاکید کی گئی ہے۔


ای پیپر