انڈیا میں کمسن بچی ٹرین کے نیچے آنے کے باوجود زندہ بچ گئی
23 نومبر 2018 (16:05) 2018-11-23

آگرہ:بھارتی ریاست اتر پردیش میں ایک سالہ بچی کے اوپر سے ٹرین گزر گئی تاہم بچی معجزانہ طور پر محفوظ رہی۔

تفصیلات کے مطابق واقعہ آگرہ شہر کے ماتھورا جنکشن کے پلیٹ فارم نمبر ایک پر پیش آیا جہاں ماں کی گود سے بچی پٹڑی پر جاگری اور ٹرین کی بوگیاں اس کے اوپر سے گزر گئیں۔

بچی کے والدنے بتایا کہ یہ صورتحال اس وقت پیدا ہوئی جب وہ ٹرین میں سوار ہونے کے لیے پلیٹ فارم پر انتظار کررہے تھے کہ رش کی وجہ سے کسی شخص کا ہاتھ ٹکرایا اور بچی ماں کی گود سے ٹریک پر گرگئی۔

انہوں نے بتایا کہ کسی کو بھی بچی کے زندہ بچنے کی امید نہیں تھی ، پوری ٹرین گزرنے کے فوری بعد بچی کو ایک نوجوان نے اٹھایا اورسب دیکھ کرحیران رہ گئے کہ بچی کو خراش تک نہیں آئی ۔واقعے کی ویڈیو منظرعام پر آنے کے بعد لوگ ان مناظر کو دیکھ کر دنگ رہ گئے ۔


ای پیپر