شوگر ملیں مقرر کردہ قیمت پر گنا خریدنے کی پابند ہوں گی: عثمان بزدار
23 نومبر 2018 (15:47) 2018-11-23

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ شوگر ملیں مقرر کردہ قیمت پر گنا خریدنے کی پابند ہوں گی ۔ گنے کے کاشتکاروں کے مفادات پر آنچ نہیں آنے دیں گے ، مل مالکان کے تحفظات کو بھی دور کریں گے۔

وزیر اعلی پنجاب کے زیر صدارت اجلاس میں گنے کے کرشنگ سیزن کے آغاز اور کاشتکاروں کو ادائیگی کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔وزیراعلی نے ہدایت کی کہ غیرقانونی کنڈوں کے خاتمے تک آپریشن جاری رکھا جائے ، مل مالکان کاشتکاروں کو بقایاجات کی جلد ادائیگی یقینی بنائیں اور گنے کے وزن میں کٹوتی کی شکایت پر بلاتفریق ایکشن ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ صوبائی وزرا گنے کے کرشنگ سیزن کے دوران مختلف اضلاع میں ذمہ داریاں ادا کریں گے۔


ای پیپر