چینی قونصل خانے پر حملے کے واقعے کو فورسز نے مل کر ناکام بنا دیا: پولیس چیف
23 نومبر 2018 (14:53) 2018-11-23

کراچی:کراچی پولیس چیف امیر شیخ نے کہا ہے کہ کراچی کے چینی قونصل خانے پر حملے کے واقعے کو فورسز نے مل کر ناکام بنا دیا ۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ تین دہشت گردوں نے چین قونصل خانے میں داخل ہونے کی کوشش کی، تینوں دہشت گرد مارے گئے ہیں،جبکہ واقعہ میں ہمارے دوپولیس اہلکارشہید اور ایک سیکیورٹی گارڈ زخمی ہوا۔

پولیس چیف کا مزید کہنا ہے کہ ایک مشکوک گاڑی بھی ملی ہے جس میں بارودی مواد موجود ہے، بم ڈسپوزل اسکواڈ نے دھماکا خیز مواد قبضے میں لے لیا ہے۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ واقعے میں قونصل خانے کا تمام چینی عملہ محفوظ رہا ہے، کچھ بھارت سے تعلق رکھنے والے دہشت گرد اور کچھ علیحدگی پسند اس طرح کی حرکتیں کرتے ہیں۔


ای پیپر