پشاور سے اغوا ہونے والے لاہور کے بزنس مین کو رہا کروا لیا گیا
23 نومبر 2018 (14:23) 2018-11-23

پشاور : پشاور سے اغوا ہونے والے لاہور کے کارخانہ دار کو اس کے ساتھی سمیت بازیاب کرا لیا گیا ہے۔8 نومبر کو اغوا ہو نے والے افراد کو اتحاد کالونی میں ایک مکان میں رکھا گیا تھا۔

پولیس نے ایک کارروائی میں 8 نومبر کو پشاور سے اغوا ہونے والے لاہور کے کارخانہ دار کو ساتھی سمیت بازیاب کرالیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق وارث محمود اور ملک طارق کو اتحاد کالونی میں ایک مکان میں رکھا گیا تھا، پولیس نے کارروائی میں دو خواتین اور ایک مرد اغوا کار کو گرفتار کیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ کارخانہ دار حیات آباد فیز سیون میں کسٹم کورٹ میں پیشی کیلئے آیا تھا کہ واپسی پر پیر زکوڑی پل کے قریب جرائم پیشہ افراد نے اسے اسلحے کی نوک پر اغوا کر لیا تھا۔پولیس کو مغوی کارخانہ دار کی گاڑی پیر زکوڑی پل سے ملی تھی۔


ای پیپر