لارڈ میئر لاہور کی طبیعت ناساز 
23 نومبر 2018 (12:25) 2018-11-23

لاہور : لارڈ میئر لاہور کرنل ریٹائرڈ مبشر جاوید کی طبیعت ناساز ہو گئی ‘ سی ایم ایچ ہسپتال داخل ۔

تفصیلات کے مطابق کرنل ریٹائرڈ مبشر کا بلڈ پریشر بڑھ گیا جس کے باعث ان کی طبیعت ناساز ہو گئی اور انہیں سی ایم ایچ ہسپتال داخل کروا دیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے لارڈ مئیر کو دو روز تک آرام کا مشورہ دیا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی وہ ہائی بلڈ پریشر کے باعث 7 روز تک ہسپتال میں زیر علاج رہے تھے


ای پیپر