لاہور میں نوسرباز مسجد کے نام پر ہزاروں روپے لے کر غائب 
23 نومبر 2018 (11:21) 2018-11-23

لاہور :مسجدمیں سوئی گیس کا میٹرلگانے کے لئے نوسربازنے شہری سے ہزاروں روپے بٹورلئے۔

تفصیلات کے مطابق محمدرفیق ولدمحمدصدیق جوکہ نکووالی حویلی گجومتہ لاہورکا رہائشی ہے نے تھانہ کاہنہ میں محکمہ سوئی گیس کے جعلی ملازم خرم ڈوگرکیخلاف مسجدمیں سوئی گیس کا میٹرلگانے کے لئے ہزاروں روپے ہتھیانے پر درخواست دی،درخواست میں شہری محمدرفیق نے مؤقف اختیارکیا کہ خرم ڈوگرکے والد کو اس نے مسجد انوارتوحیدگجومتہ میں سوئی گیس کا میٹرلگانے کے لئے 14500روپے دیئے ۔

کچھ عرصہ بعد معلوم ہوا کہ خرم ڈوگرکا والدسلیم ڈوگروفات پاچکا ہے،جس کے بعد سائل نے سلیم ڈوگرمرحوم کے بیٹے خرم ڈوگرسے رابطہ کیا ،اورتمام حقیقت بیان کی،جس پر خرم ڈوگرنے میرے اور گواہان کے روبرواقرارکیا کہ مجھے میرے والدکے تمام معاملات کا باخوبی علم ہے،اورمیں آپ کو ایک ماہ کے اندرمسجدمیں گیس کا میٹرلگوادوں گا،کیونکہ میں محکمہ سوئی گیس کا بڑا افسرہوں،جس کے بعد سائل کو خرم ڈوگرنے کئی بہانوں سے ٹرخایا،اورمزیدمہلت کا تقاضا بھی کرتا رہا۔

 مسجدمیں سوئی گیس کا میٹرنہیں لگوایا،جس پر گزشتہ شب خرم ڈوگرسے دوبارہ مسجدمیں سوئی گیس کے میٹرلگانے کا پوچھا توخرم ڈوگرآپے سے باہرہوگیا،میٹرلگانے سے صاف انکاری ہوکرسنگین نتائج کی دھمکیاں دینے لگا،کہنے لگا جوکرنا ہے کرلومیٹراورنہ ہی رقم واپس ملے گی،اگردوبارہ رابطہ کیا تو انجام اچھا نہ ہوگا،سائل کا کہنا ہے کہ مسجدکے نام پر فراڈاوردھوکا دہی کرنے پر خرم ڈوگرکیخلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔


ای پیپر