پاکستان میں عید کا چاند نظر آگیا،بروز اتوار عید الفطر ہوگی
23 May 2020 (22:25) 2020-05-23

لاہور : پاکستان میں شوال کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کراچی میں مفتی منیب الرحمان کی سربراہی میں ہوا، اجلاس کے بعد مفتی منیب الرحمان نے اعلان کیا کہ شوال کا چاند نظر آ گیا ہے، ملک میں کل عیدالفطر منائی جائے گی۔

اجلاس میں محکمہ موسمیات کے ماہرین بھی شریک ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ دیگر صوبوں میں بھی زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس ہوئے، جہاں سے شہادتیں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو بھیجی گئیں۔


ای پیپر