چاند نظر نہیں آیا ،عید الفطر25مئی کو ہو گی
23 May 2020 (21:33) 2020-05-23

نئی دہلی:بھارت میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا، عید الفطر 25 مئی بروز پیر منائی جائے گی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت میں شوال کا چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول نہیں ہوئیں، آج بروز اتوار 30 رمضان المبارک ہوگا اورکل 25 مئی بروز پیر کو عید ہوگی۔

امام جامع مسجد دہلی احمد شاہ بخاری کا کہنا تھا کہ عید الفطر 25 مئی بروز پیر کو ہوگی، عید کے روز لوگ سماجی فاصلے کا خیال رکھیں اور گلے ملنے ہاتھ ملانے سے گریز کریں۔


ای پیپر