طیارہ حادثہ میں جاں بحق ہونے والوں کی تدفین کیلئے فی کس 10 لاکھ
23 May 2020 (17:50) 2020-05-23

کراچی:قومی ائیرلائن پی آئی اے نے طیارہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تدفین کے لیے فی کس 10لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔

ترجمان پی آئی اے عبداللہ خان کے مطابق طیارے میں شہید ہونے والوں کے جسد خاکی لواحقین کے حوالے کرنے کا عمل جاری ہے اور لواحقین کو تدفین کے لیے پی آئی اے کے قوانین کے مطابق 5 لاکھ روپے ادا کیے جاتے ہیں۔وزیر اعظم پاکستان کی خصوصی ہدایت پر تدفین کیلیے فی کس 10 لاکھ روپے ادا کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جب کہ تدفین کے اخراجات پی آئی اے کے ڈسٹرکٹ مینیجرز خود لواحقین کے گھر جا کے ادا کریں گے۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا تھا کہ جائے حادثہ سے تمام لاشیں نکال لی گئی ہیں۔جبکہ حتمی طور پر جاں بحق ہونے والوں کی تعداد کا اعلان کیا جا چکا ہے۔ ہماری پوری کوشش ہے کہ لواحقین کو مناسب سہولیات فراہم کر سکیں


ای پیپر