جیت کے بعد مودی کا عمران خان کیلئے پہلا پیغام
23 May 2019 (23:50) 2019-05-23

نئی دہلی :نریندر مودی ایک دفعہ پھر جنگی محاذ پر شکست کے بعد الیکشن میں بازی جیت گیا ،لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی نے بھارتی اکثریت کیساتھ میدان مار لیا ،جس پر وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے مودی کو مبارکبادی پیغام بھی بھیجا جس کے جواب میں مودی نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں عمران خان کا شکریہ ادا کیا ۔

عمران خان کی مبارکباد کے بعد بھارتی وزیراعظم نے کہا کہ میں وزیراعظم پاکستان کی جانب سے بھجوائے گئے نیک خواہشات کے پیغام کا گرمجوشی سے خیرمقدم کرتا ہوں، انھوں نے مزید کہا کہ وہ برصغیر میں امن اور ترقی کو ہمیشہ اولیت دیتے ہیں۔


ای پیپر