یکم جون سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کا سن کر آپ کے ہوش اُڑ جائینگے
کیپشن:   Image Source : Facebook
23 May 2019 (23:08) 2019-05-23

لاہور :گزشتہ ماہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہو شر با اضافے کے بعد ایک دفعہ پھر یکم جون سے قیمتوں میں اضافے پر غور شروع کر دیا گیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق یکم جون سے پٹرول کی قیمت میں حیران کن طور پر 9روپے لیٹر اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے ،ہائی اسپیڈڈیزل کی قیمت میں11روپے50پیسے کااضافہ متوقع ہے ،لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 7روپے 85پیسے ،مٹی کے تیل میں بھی 12روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے ۔

نئی قیمتوں کی منظور ی کیلئے سمری 30مئی کو وزارت خزانہ کو ارسال کی جائیگی ۔


ای پیپر