ورون ڈھون نے شادی کا اعلان کر دیا
23 May 2019 (22:44) 2019-05-23

ممبئی : بالی ووڈ اداکار ورون دھون اپنی گرل فرینڈ نتاشا دلال دسمبر میں شادی کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق اداکار ورون دھون نے گزشتہ روز ایک ٹاک شومیں شرکت کی اور اس دوران انہوں نے اپنی شادی سے متعلق بات کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اور نتاشا دلال رواں سال دسمبر میں شادی کر لیں گے۔ دونوں اپنے خاندان والوں کے ہمراہ آج کل شاندار شادی کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں جبکہ شادی بھارت کے شہر گوا میں ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ شادی میں خاندان اور قریبی دوستوں سمیت بھارتی فلم انڈسٹری سے چند منتخب ساتھیوں کو گوا میں شادی میں شرکت کے لیے مدعو کیا جائے گا۔ ورون دھون نے اپنے ولیمے کے بارے میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ ولیمہ بہت شاہانہ انداز میں بھارتی شہر ممبئی میں ہوگا ۔


ای پیپر