Image Source : PTV Sports Facebook

کیا پاکستان ٹیم ورلڈ کپ کا فائنل کھیلے گی ؟معروف کرکٹر کی اہم پیشگوئی
23 May 2019 (21:44) 2019-05-23

کراچی: سابق کپتان اور مایہ ناز آل رانڈر شاہد آفریدی نے پاکستان کرکٹ ٹیم کو ورلڈ کپ 2019کے لیے فیورٹ قرار دے دیا۔ شاہد آفریدی نے کہا کہ پاکستان ٹیم ورلڈکپ کے فائنل میں ضرور ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ محمد عامر، وہاب ریاض اور شاداب خان کی واپسی سے بالنگ مضبوط ہوگئی ہے۔انہوں نے سرفراز احمد کو مشورہ دیا کہ کپتان ہونے کی حیثیت سے انہیں آگے آکر دیگر کھلاڑیوں کی رہنمائی کرنی چاہیے۔دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ کا شاہد آفریدی فانڈیشن(ایس اے ایف)کے ساتھ دو سالہ معاہدہ طے پاگیا جس کے تحت پی سی بی فنڈز اکٹھا کرنے میں فانڈیشن کی مدد کرے گی۔

ایس اے ایف کی نئی مہم تعلیم ہوگی، ہر بیٹی کے نام کو پی سی بی کی جانب سے پوری حمایت حاصل ہو گی۔پی سی بی اس سلسلے میں ایس اے ایف کے شانہ بشانا کام کرے گا۔ پاکستان کرکٹ ٹیم آئی سی سی کے ایونٹس کے علاوہ تمام دو طرفہ سیریز میں شاہد آفریدی فانڈیشن کا لوگو استعمال کرے گی۔

اس سلسلے میں سری لنکا کے خلاف ہونے والی ہوم سیریز میں پہلی بار شاہد آفریدی فانڈیشن کا لوگو استعمال کیا جائے گا۔شاہد آفریدی نے پی سی بی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے معاہدے پرخوشی کا اظہار کیا ۔


ای پیپر