ورلڈکپ میں پاک بھارت میچ ہو گا یا نہیں,ویرات کوہلی کے بیان نے نیا تنازعہ کھڑا کر دیا
کیپشن:   Image Source : Facebook
23 May 2019 (21:13) 2019-05-23

لندن: ورلڈکپ کے دوران پاک بھارت میچ نہیں ہو پائے گا؟ ویرات کوہلی کے اچانک بیان نے تنازعہ کھڑا کر دیا، بھارتی کپتان کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ساتھ میچ کھیلنے یا نہ کھیلنے کے فیصلے کا اختیار میرے پاس نہیں ہے، نہیں بتا سکتا کہ میچ ہو پائے گا یا نہیں۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کے ایک بیان نے ورلڈکپ کے دوران پاک بھارت میچ کے انعقاد پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔ویرات کوہلی کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ساتھ میچ کھیلنے یا نہ کھیلنے کے فیصلے کا اختیار میرے پاس نہیں ہے۔

اس لیے نہیں بتا سکتا کہ میچ ہو پائے گا یا نہیں، واضح رہے کہ روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے درمیان عالمی کپ کا سب سے بڑا مقابلہ 16 جون کو ہوگا۔


ای پیپر