کیا آپ بھی عمران خان کی طرح وزیر اعظم بننا چاہیں گے ؟
کیپشن:   Image Source : Facebook
23 May 2019 (20:44) 2019-05-23

برمنگھم :ٹیم پاکستان کے کپتان سرفراز احمد نے اپنی اپنی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ بھی تمام دوسرے کپتانوں کی طرح ورلڈ کپ جیتنا چاہتے ہیں،البتہ مستقبل میں وزیر اعظم بنوں گا یا نہیں اس بارے میں ابھی کچھ پتا نہیں ۔

تفصیلات کے مطابق لندن میں آئی سی سی ورلڈ کپ میں شریک 10 ٹیموں کے کپتانوں کی پریس کانفرنس میں جب سرفراز احمد سے صحافی نے سوال کیا کہ آپ بھی عمران خان کی طرح وزیر اعظم بننا چاہیں گے؟ جواب میں وکٹ کیپر مسکرائے اور بولے، یقیناً بطور کپتان ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی قیادت میرے لیے اعزاز سے کم نہیں اور میری خواہش ہے کہ ہماری ٹیم 1992ءکی تاریخ دہرائے۔ لیکن عمران خان کی طرح مستقبل میں کیا میں بھی وزیر اعظم بنوں گا اس کے بارے میں مجھے پتا نہیں۔

کپتان سرفرا ز احمد نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہاب ریاض کو شامل کرنے کا مقصد ان کی رفتار سے بھرپور فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں ،شاداب خان کی شمولیت ٹیم کیلئے اچھا شگون ہے ،عامر کے اٹیک سے بولنگ لائن کو تقویت ملے گی ۔


ای پیپر