کامیابی کی جانب سفرمشکل مگر مثبت ہے:آرمی چیف
کیپشن:   Image Source : NNI
23 May 2019 (18:32) 2019-05-23

راولپنڈی: چیف آ ف آ رمی اسٹاف جنر ل قمر جا وید با جوہ نے کہاہے کہ پاکستان نے ماضی قریب میں متعدد چیلنجز کا کامیابی سے سامنا کیا ، پاکستان اب دیرپا امن واستحکام کے قیام کے سفر کی جانب گامزن ہے ، کامیابی کی جانب سفر مشکل مگر مثبت ہے،ہمیں ہر حال میں پرعزم رہنا ہوگا اور قومی مقاصد کے حصول کےلئے کوششیں جاری رکھنا ہوں گی ،دہشت گردی کے خلاف جنگ میں نوجوان افسروں کی کارکردگی قابل ستائش ہے۔

جمعرات کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ کو دورہ کیا ۔ آرمی چیف نے اسٹاف کورس کرنےوالے طلباءواساتذہ سے ملاقات کی ۔ اس موقع پر آرمی چیف نے اسٹاف کورس کرنے والے طلباءواساتذہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے ماضی قریب میں متعدد چیلنجز کا کامیابی سے سامنا کیا ۔

پاکستان اب دیرپا امن واستحکام کے قیام کے سفر کی جانب گامزن ہے ، کامیابی کی جانب سفرمشکل مگر مثبت ہے،ہمیں ہر حال میں پرعزم رہنا ہوگا اور قومی مقاصد کے حصول کےلئے کوششیں جاری رکھنا ہوں گی ،دہشت گردی کے خلاف جنگ میں نوجوان افسروں کی کارکردگی قابل ستائش ہے۔

آرمی چیف نے حالیہ پاک بھارت کشیدگی میں نوجوان افسروں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ نوجوان افسر ملک کو درپیش چیلنجز کا سامنا کرنے کی پوری اہلیت رکھتے ہیں ۔ کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کے دورہ کے دوران کمانڈر سدرن کمانڈ بھی آرمی چیف کے ہمراہ تھے۔


ای پیپر