مودی کی کامیابی پر وزیر اعظم عمران خان کا اہم پیغام
کیپشن:   Image Source : Facebook
23 May 2019 (17:28) 2019-05-23

اسلام آباد :جنگ کی زبان میں بات کرنے والا مودی ایک دفعہ پھر بھارتی لوک سبھا انتخابات میں بازی جیت گیا ،وزیر اعظم عمران خان نے بھارتیہ جنتا پارٹی اور اتحادی جماعتوں کی کامیابی پر وزیر اعظم نریندر مودی کو مبارکباد ی پیغام بھی دیدیا ۔

تفصیلات کے مطابق ٹوئٹر پیغام میں وزیر اعظم عمران کا کہنا ہے کہ وہ جنوبی ایشیا میں امن اور خطے ترقی اور خوشحالی کے لئے ساتھ کام کرنے کے منتظر ہیں،بھارتی لوک سبھا انتخابات کے اب تک کے غیرحتمی غیرسرکاری نتائج کے مطابق بی جے پی اور اتحادیوں کو واضح برتری حاصل ہے، بی جے پی اور اتحادیوں کو 542 رکنی لوک سبھا میں 339نشستوں پر برتری حاصل ہے، کانگریس اتحاد یونائیٹڈ پروگریسیوالائنس کو 97نشستوں پر برتری ہے،انتخابات کے حتمی نتائج کا اعلان آج کیا جائے گا۔

بھارتی انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی واضح برتری پر عالمی رہنماوں نے بھی مودی کو مبارکباد دی ہے۔ چین، روس، افغانستان، سری لنکا، اسرائیل، جاپان اور نیپال کے سربراہان نے مبارکباد کے پیغامات بھیجے ہیں۔


ای پیپر