چینی باشندے نے کیوں شہروز کو بھٹی میں پھینکا ؟
23 May 2019 (17:15) 2019-05-23

فیصل آباد : فیصل آباد کی فیکٹری میں چینی افسر کی طرف سے 20 سالہ شہروز کو بھٹی کو گرانے جانے کے 24گھنٹے بعد اب تک چینی باشندے پنگ ینگ یونامی کیخلاف ایف آئی آر درج نہیں ہو سکی۔فیکٹری مزدوروں کا احتجاج تاحال جاری ہے جبکہ شہروز کی حالت خطرے سے باہر ہے لیکن اس کے زخم بگڑنے کا خدشہ جاری کیا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں گزشتہ روز صبح ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جب معمولی تلخ کلامی پر انڈسٹریل ایریل میں قائم چینی فیکٹری کے چینی افسر نے مزدور کو بھٹی میں گرا دیا۔ پولیس کا ریکارڈ کرائے گئے اپنے بیان میں شہروز کا کہنا ہے کہ چینی افسر نے روزمرہ کی طرح اسے بھٹی میں مٹیریل ڈالنے کا کہا جس کے جواب میں میں نے اسے کہا کہ ٹھیک ہے مگر بھٹی میں مٹیریل ڈال دیتا ہوں لیکن اس کے جواب میں انہوں نے شاید یہ سمجھا کہ میں انکار کر رہا ہوں اور انہوں نے مجھے دھکا دے کر بھٹی میں گرا دیا۔ میرے دوست مزدوروں نے فوری طور پر مجھے بھٹی میں سے نکالا اور وہاں پر موجود چینی افسر کو مارنے کی کوشش کی جس پر میں نے انہیں منع کر دیا ۔

چینی شہری پنگ ینگ بونامی کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے لیکن تاحال اس کیخلاف ایف آئی آر درج نہیں کی جا سکی۔


ای پیپر