نواز شریف نے پارٹی کی تنظیم سازی 15 جون تک مکمل کرنے کی ہدایت کر دی
کیپشن:   فوٹو بشکریہ فیس بک
23 May 2019 (15:28) 2019-05-23

لاہور: سابق وزیراعظم نواز شریف نے پارٹی رہنماوں کو ہدایت کی ہے کہ تنظیم سازی میں مخلص ساتھیوں کو آگے لایا جائے اور کسی کی سفارش نہ مانی جائے۔

کوٹ لکھپت جیل میں نواز شریف سے ملاقات کا دن ! مریم نواز اور لیگی رہنماؤں کی بڑی تعداد قائد سے ملنے جیل پہنچی۔ ملاقات کے دوران نواز شریف نے پارٹی کی تنظیم سازی 15 جون تک مکمل کرنے کی ہدایت کر دی۔

سابق وزیر اعظم نے دیگر پارٹیوں سے ن لیگ میں شامل ہونے کے خواہشمندوں کو پارٹی میں شمولیت کی اجازت نہ دی۔


ای پیپر