صحت کے شعبہ میں ایک اور انقلابی اقدام ,قو م کیلئے بڑی خوشخبری ۔۔۔!
23 مئی 2018 (18:02) 2018-05-23

لاہور :وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ آج پنجاب میں صحت کے شعبہ میں انقلاب آیا ہے،پاکستان میں اتنی جرات ہے کہ وہ بھارت کا معاشی میدان میں مقابلہ کر سکتا ہے، کے پی کے میں نہ کوئی ہسپتال بنا اور نہ ہی یونیورسٹی، نیب کو کرپشن کے معاملے میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے، ہمیں صحت اور تعلیم کے میدان میں بھی بھارت کا مقابلہ کرنا ہوگا۔

بدھ کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ نگراں وزیراعلیٰ کےلئے مشاورت جاری ہے جو کوئی مریض اپنے کڈنی کا علاج نہیں کرا سکتا اس کا علاج سو فیصد مفت کیا جاتا ہے، جو مریض اپنا علاج بیرون ملک کراتا تھا اب اس کا علاج یہاں بالکل مفت کیا جائے گا، 28مئی کو پہلا ٹرانسپلانٹ کیا جائے گا،88فیصد علاج بالکل فری ہے،12فیصد لوگ تعاون کرتے ہیں، جو لوگ فرانس اور امریکہ میں علاج کراتے ہیں انہیں یہاں بھی کرنا چاہیے، غریب آدمی کےلئے علاج بالکل مفت ہے، اپوزیشن جو کہتی ہے کہنے دیں، انہوں نے دھرنوں اور کرپشن میں وقت کا ضیاع کیا.

ہم نے دن رات کام کر کے دکھایا ہے، آج پنجاب میں صحت عامہ میں انقلاب آیا ہے، نیب نے اپنا قانونی کردار ادا کیا ہے، نیب کو کرپشن کے معاملے میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے، نیب کی ذمہ داری ہے، تمام اداروں کی ذمہ داری ہے کہ جہاں اچھا کام ہو اسے اچھا کہا جائے، پاکستان اس کے بغیر کبھی آگے نہیں بڑھ سکتا، کوئی کام خراب ہو اسے خراب کہا جائے.

پاکستان میں اتنی جرات ہے کہ وہ معاشی میدان میں بھارت کا مقابلہ کر سکتا ہے، دفاعی میدان میں ہم بہت خود کفیل ہیں، ہمیں صحت اور تعلیم کے میدان میں بھی بھارت کا مقابلہ کرنا وہ گا، آج پنجاب میں صحت کا انقلاب آ گیا ہے، شعبہ صحت میں آج پنجاب میں انقلاب آ گیا، آج کے پی کے میں نہ کوئی ہسپتال بنا اور نہ ہی یونیورسٹی،جنگلا بس کہنے والوں نے پاور کو خراب کر کے رکھ دیا، 2013میں جب آئے ہم نے بجلی کے نظام پر سب سے پہلے قابو پایا، بجلی کے منصوبے لگ چکے ہیں، بجلی کا تعطل ٹرانسمیشن لائن ٹرپ کرجانے سے ہوا، نواز شریف کا قوم سے بجلی کا کیا ہوا وعدہ تقریباً پورا ہو چکا ہے، کراچی کو دیکھ لیں انہوں نے کرچی کرچی کر ڈالا ہے، اگلے الیکشن میں موقع ملا ایسے ہسپتال پورے پاکستان میں بنائیں گے۔


ای پیپر