Photo Credit Yahoo

پیپلزپارٹی کے مرکزی نائب صدر میاں منظور احمد وٹو نے زرداری کو بڑا جھٹکا دیدیا
23 مئی 2018 (17:03) 2018-05-23

لاہور :پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی نائب صدر میاں منظور احمد وٹو نے اپنے خاندان سمیت پارٹی سے الگ ہونے کا فیصلہ کر لیا ۔

جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم احمد محمود بھی عام انتخابات میں حصہ نہیں لینگے ،ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کے مرکزی نائب صدر پنجاب منظور احمد وٹو نے پیپلزپارٹی سے راہیں جدا کر لیں ۔

آزاد حیثیت سے انتخابات میں حصہ لینگے جبکہ دوسری طرف جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم احمد محمود بھی عام انتخابات میںحصہ نہیں لینگے بلکہ انکے صاحبزادے عام انتخابات میں پیپلزپارٹی کے ٹکٹ پر مختلف انتخابی حلقوں سے قومی اور صوبائی اسمبلی کے انتخابات میں میدان میں آئینگے ۔


ای پیپر