پنجاب میں 14 روز کیلئے لاک ڈائون
23 مارچ 2020 (16:29) 2020-03-23

 لاہور :حکومت پنجاب کی طرف سے 14روز کیلئے لاک ڈاﺅن کافیصلہ کر لیا گیا ،فیصلہ کابینہ کمیٹی کے اہم اجلاس میں کیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق ملک میں اس وقت کورونا کے کیسزکی تعداد 803 ہو گئی ہے جبکہ پنجاب میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 225 تک جا پہنچی ہے ، صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے پنجاب حکومت نے 14 روز کا لاک ڈاﺅن کرنے کا فیصلہ کر لیاہے۔ لاک ڈاﺅن کے دوران مڈیکل سٹورز اور اشیائے خودرنوش کی دکانیں کھلی رکھی جائیں گی۔

واضح رہے اس سے قبل سندھ حکومت لاک ڈاﺅن کا فیصلہ سنا چکی ہے ۔


ای پیپر