فائل فوٹو

شاہ سلمان نے سعودی عرب میں رات کا کرفیو لگا دیا
23 مارچ 2020 (12:17) 2020-03-23

ریاض :خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مملکت میں کرونا وائرس کی روک تھام کے لیے رات کے کرفیو کا اعلان کیا ہے۔

سعودی عرب میں رات سات بجے سے صبح چھ بجے تک کرفیو برقرار رہےگا۔  سعودی پریس ایجنسی نے بتایا کہ شاہ سلمان بن عبد العزیز آل سعود نے شہریوں اور ملک میں مقیم غیرملکی باشندوں کی کرونا وائرس سے بچاﺅ کے لیے سخت حفاظتی انتظامات کیے ہیں۔

بیان میں کہا گیا کہ شاہ سلمان بن عبدالعزیزآل سعود نے 28 رجب المرجب بہ مطابق 23 مارچ 2020ءاکیس روز تک رات کا کرفیو لگا دیا ہے۔وزارت داخلہ کو ملک میں کرفیو کے اعلان پرعمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کرے گی۔

تمام سول اور فوجی ادارے وزارت داخلہ سے تعاون کےپابند ہوں گے۔سرکاری اور نجی شعبوں کے ملازمین کو کرفیوکی پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔ سکیورٹی ، فوجی اور میڈیا شعبوں کے ملازمین، صحت اور بنیادی سروس فراہم کرنے والے اداروں کے کارکن بھی اس پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔


ای پیپر