فائل فوٹو

حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات، بجلی اور گیس ٹیرف پر ریلیف دینے کا فیصلہ
23 مارچ 2020 (11:58) 2020-03-23

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے کورونا وائرس کے پیش نظر پیٹرولیم مصنوعات، بجلی اور گیس ٹیرف پر عوام کو ریلیف دینے کا فیصلہ کرلیا۔ وزیراعظم کو آج اعلیٰ سطح اجلاس میں ریلیف کے طریقہ کار پر بریفنگ دی جائے گی۔

 انہوں نے بتایا کہ پیٹرولیم اور پاور ڈویژن کے وزرااور اعلیٰ افسران اجلاس میں شرکت کریں گے۔لائف لائن صارفین کو زیادہ ریلیف ملنے کا امکان جبکہ گھریلو، تجارتی اور صنعتی شعبوں کے لئے ریلیف کی مختلف تجاویز تیار کی گئی ہیں۔

 تیل کی قیمتوں میں کمی کی تجاویز وزیراعظم کے سامنے رکھی جائیں گی جبکہ تمام تر تجاویز کو آج کے اجلاس میں حتمی شکل دی جائے گی۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ معاشی ٹیم بھی وزیر اعظم کو ممکنہ اقتصادی ریلیف پر بریفنگ دے گی۔


ای پیپر