کپتان سرفراز احمد کو ستارہ امتیاز سے نواز دیا گیا
23 مارچ 2018 (22:25) 2018-03-23

کراچی :پاکستان کے سب سے کم عمر میں بحیثیت کپتان شہرت پانے والے سرفراز احمد کو ایک اور بڑے ایوارڈ سے نواز دیا گیا ۔پی ایس ایل کے سلسلے میں نامور کھلاڑیوں سمیت فائنلسٹ ٹیمیں اس وقت کراچی میں ہیں جہاں گورنر ہاﺅس میں ایک پر وقار تقریب کا انعقا د کیا گیا ۔جہاں قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد پاکستان کا تیسرا بڑا سول ایوارڈ یعنی ستارہ امتیاز پانے والے سب سے کم عمر پاکستانی کرکٹر بن گئے ہیں۔

گورنر سندھ محمد زبیر نے گورنر ہائوس میں 30 سالہ سرفراز احمد کو ستازہ امتیاز سے نوازا۔اس کے علاوہ سابق اسٹار آل رائونڈر شاہد آفریدی اور پاکستان کے سب سے کامیاب ٹیسٹ کپتان مصباح الحق کو بھی ستازہ امتیاز کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔اس سے قبل چار قومی کرکٹرز جاوید میانداد، انضمام الحق، محمد یوسف اور سعید اجمل کو بھی پاکستان کے تیسرے بڑے سول ایوارڈ سے نوازا جا چکا ہے۔ستارہ امتیاز ملنے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ قومی ایوارڈ ملنے پر اللہ تعالی کا شکر ادا کرتا ہوں، یہ میرے اور میری فیملی کے لیے فخر کا موقع ہے۔ سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ ستارہ امتیاز جیسے ایوارڈز سے حوصلہ بڑھتا ہے۔


ای پیپر