سیاسی پیشگوئی کرنے والے منظور وسان نے پشاور زلمی کے جیتنے کی پیشگوئی کر دی
23 مارچ 2018 (19:54) 2018-03-23

کراچی: پشاور زلمی اور اسلام آباد یونا ئیٹڈ کے درمیان فائنل کے چرچے پاکستان سمیت پوری دنیا میں دھوم مچی ہو ئی ہے ۔بچے بوڑھے ،جوان سب فائنل دیکھنے کیلئے بے تاب ہیں ۔ایسے میں چیف جسٹس بھی پیچھے نہ رہے اور میچ دیکھنے قذافی سٹیڈیم پہنچ گئے ۔سیاستدانوں نے بھی پی ایس ایل فائنل کے ٹکٹ کروا لیے ۔پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور صوبائی وزیر صنعت منظور وسان نے پاکستان سپر لیگ کے فائنل کے حوالے سے بڑی پیش گوئی کر دی ہے۔

منظور وسان نے کہا ہے کہ انہوں نے پی ایس ایل کا فائنل دیکھنے کے لیے 12 ہزار والی 7 ٹکٹیں خریدی ہیں اور وہ فیملی کے ہمراہ فائنل دیکھنے کے کے لیے نیشنل سٹیڈیم جائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ خوشی ہے کہ پی ایس ایل کا فائنل کراچی میں ہو رہا ہے اور ہر طرف کرکٹ کا جنون دیکھنے کو مل رہا ہے، اگر کراچی کنگز فائنل کے لیے کوالیفائی کرتی تو اچھا ہوتا لیکن باقی ٹیمیں بھی ہماری اپنی ہی ہیں۔پاکستان سپر لیگ کے فائنل کے حوالے سے منظور وسان نے پیش گوئی کی کہ اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کے درمیان کھیلا جانے والا فائنل پشاور زلمی کی ٹیم جیتے گی۔اب دیکھنا یہ ہے کہ سیاسی پیش گوئیاں کرنے والے منظور وسان کی کرکٹ کے حوالے سے پیش گوئی درست ثابت ہوتی ہے یا نہیں۔


ای پیپر