ملک بھر میں یوم پاکستان ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا
23 مارچ 2018 (17:02) 2018-03-23

اسلام آباد: ملک بھر میں یوم پاکستان ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا ،دن کے آغاز پر وفاقی دارالحکومت میں 31 اور صوبوں میں 21، 21 توپوں کی سلامی دی گئی، لاہور میں مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا ، شکرپڑیاں گرانڈ میں مرکزی تقریب میں صدر مملکت ممنون حسین، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، تینوں مسلح افواج کے سربراہان، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات سمیت دیگر سول و عسکری حکام نے شرکت کی ۔

جمعہ کو یوم پاکستان کے سلسلے میں ملک بھر میں مختلف تقاریب کا انعقاد کیا گیا جب کہ اسلام آباد کے شکرپڑیاں گرانڈ میں مرکزی تقریب میں صدر مملکت ممنون حسین، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، تینوں مسلح افواج کے سربراہان، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات سمیت دیگر سول و عسکری حکام نے شرکت کی ۔مشترکہ پریڈ میں پاکستان آرمی، نیوی، فضائیہ اور سول آرمڈ فورسز کے دستے شامل تھے ، بوائز اسکاٹ، گرلز گائیڈ کے دستے نے بھی مشترکہ پریڈ میں حصہ لیا جب کہ پولیس سروس کی نمائندگی اسلام آباد پولیس کے دستے نے کی۔پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے ایف 16 پر سلامی پیش کی جب کہ اسپیشل سروسز گروپ، کوئن آف بیٹل فیلڈ انفنٹری، خواتین افسروں اور نرسنگ کور کے دستے نے بھی مشترکہ پریڈ میں سلامی پیش کی۔


ای پیپر