پی ایس ایل کے اگلے سیزن کے آدھے میچ پاکستان میں ہونگے :چیئرمین پی سی بی
23 مارچ 2018 (16:30) 2018-03-23

کراچی:شائقین کرکٹ کیلئے چیئرمین پی سی بی نے زبردست اعلان کر دیا ۔ چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے پاکستان سپر لیگ کے آدھے میچز آئندہ سال پاکستان میں کرانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگلی پی ایس ایل میں جمعرات اور جمعہ کو یو اے ای جب کہ ہفتہ اور اتوار کو میچز پاکستان میں کرائیں گے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ ایک خوشخبری پوری کردی اور دوسری خوشخبری آئندہ سال پی ایس ایل میں ملے گی۔

نجم سیٹھی نے کہا کہ مجھ پر یقین کریں جو کہتا ہوں وہ کرتا ہوں، دوسری خوشخبری یہ ہے کہ آئندہ آدھا پی ایس ایل پاکستان میں ہوگا۔نجم سیٹھی نے مزید کہا کہ چاہتے ہیں کہ پی ایس ایل کے چوتھے ایڈیشن میں ڈبل ویک اینڈ میچز کرائیں، جمعرات اور جمعے کو متحدہ عرب امارات اور ہفتہ و اتوار کو میچز پاکستان میں کرائیں گے۔


ای پیپر