امریکی اخبار نے مودی سرکار کا بھانڈا پھوڑ دیا
23 جون 2020 (17:56) 2020-06-23

نیویارک: امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے بھارت میں کورونا کیسز اور صحت کے نظام پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔نیویارک ٹائمز کے مطابق لاک ڈائو ن بھارت میں کورونا کے پھیلا کو روکنے میں ناکام رہا ہے، بھارت کا صحت کا نظام کورونا کے تلے دب کرر ہ گیا۔

نیویارک ٹائمز نے بھارتی معیشت اور بیروزگاری میں اضافے کی بھی بات کی۔بین الاقوامی اخبار کے مطابق مریض دہائی دیتے رہے مگر اسپتالوں نے نو لفٹ کی روش رکھی جس کی وجہ سے لوگ فٹ پاتھ، راہداریوں اور ایمبولینسز میں مرنے لگے۔خیال رہے کہ بھارت میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 13 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔دوسری جانب غیرملکی سفارت خانوں نے بھی بھارتی اسپتالوں کا پردہ چاک کر دیا ہے،غیر ملکی سفارت خانہ کے مطابق دیگر امراض کے مریضوں کو بھی اسپتالوں میں داخلہ نہیں مل رہا۔

بھارت کی معیشت بھی تیزی سے گر رہی ہے، 100 ملین افراد بے روزگار ہو چکے ہیں۔بھارت کی شہری ایک حاملہ خاتون نیلم کماری کو 15 گھنٹے میں 8 اسپتالوں نے داخلہ نہ دیا جس کے نتیجے میں 15 گھنٹے بعد نیلم کماری اور اس کے بچے نے زندگی کی بازی ہار دی۔نیلم کماری اسپتال انتظامیہ اور عملے کی غفلت کی وجہ سے جان سے گئی۔نیویارت ٹائمز نے تحریر کیا ہے کہ نیلم کماری جیسی کتنی خواتین کشمیر اور حیدر آباد میں مررہی ہیں۔


ای پیپر