مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے بربریت کی نئی داستان رقم کر دی
23 جون 2020 (17:52) 2020-06-23

سری نگر: مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ میں بھارتی فوج نے اپنی بربریت کے تازہ داستان رقم کرتے ہوئے 2 کشمیری نوجوان شہید کردیے جبکہ دنیا محض خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے، بھارتی فوج و کٹھ پتلی انتظامیہ کی جانب سے میڈیا کوریج پر بھی پابندی عائد ہے، دنیا سے چھپانے کیلئے انتظامیہ نے وادی میں مو بائل اورانٹرنیٹ سروس بھی معطل کردی جبکہ ضلع کے داخلی اورخارجی راستے بھی بند کردیئے گئے ہیں۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق موبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ میں بھارتی فورسز کے ہاتھوں 2 کشمیری نوجوان شہید کردیے گئے ہیں۔کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی فوج نے مقبوضہ وادی میں نام نہاد آپریشن کے زریعے ایک بارپھربربریت کا مظاہرہ کیا۔

قابض فورس نے ضلع پلوامہ میں سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کرکے 2 کشمیری نوجوانوں کوشہید کردیا۔قابض بھارتی فورسزنے وادی میں مو بائل اورانٹرنیٹ سروس بھی معطل کردی جبکہ ضلع کے داخلی اورخارجی راستے بھی بند کردیئے گئے ہیں۔واضح رہے کہ 2 روز قبل بھی بھارتی فوج نے سری نگر میں ہی سرچ آپریشن کے دوران 3 کشمیری نوجوانوں کو گولیاں مارکرشہید کردیا تھا۔


ای پیپر