معروف ریسلر انڈرٹیکرکے مداحوں کیلئے خاص خبر
23 جون 2020 (17:40) 2020-06-23

نیویارک: معروف ریسلر انڈرٹیکر ڈبلیو ڈبلیو ای سے ریٹائر ہوگئے۔انھوں نے 1990 میں ورلڈ ریسلنگ اینڈ انٹرٹینمنٹ کو جوائن کیا جبکہ اے جے اسٹائلز کے خلاف آخری فائٹ میں حصہ لیا تھا۔

55 سالہ ریسلر نے کیریئر کے دوران 7 مرتبہ عالمی چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا جبکہ ٹیگ ٹیم ٹائٹل 6 مرتبہ اپنے نام کیا، وہ 2007 میں رائل رومبل فاتح بھی رہے جبکہ انھیں 12 مرتبہ سلیمی ایوارڈ سے نوازا گیا۔ ’دی انڈر ٹیکر‘ نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ’اب مجھ میں لڑنے کی مزید چاہ نہیں، نہ جیتنے کے لیے کچھ اور بچا ہے‘۔سیاہ ہیٹ پہنے رنگ میں داخل ہونے والے ’دی انڈر ٹیکر‘ کا اصل نام ’مارک کیلاوے‘ ہے.

انہوں نے تقریباً 30 سال دنیا بھر میں اپنے پرستاروں کو محظوظ کیا۔سوشل میڈیا صارفین نے ڈبلیو ڈبلیو ای کے ریسلنگ اسٹار دی انڈر ٹیکر کے ساتھ ان کے رنگ میں واپس نہ آنے کے فیصلے پر ہمدردگی کا اظہار کیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مارک کیلاوے کا اپنے ایک بیان میں کہنا ہے کہ ’وقت آگیا ہے کہ یہ کائو بوائے اب رخصت ہو جائے۔ میں رنگ کے باہر رہ کر وہ کچھ کر سکتا ہوں جو میں رنگ میں نہیں کرسکتا اور میں اس مقام پر پہنچ گیا ہوں جہاں مجھے یہ بات سمجھ اگئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ ایک آخری میچ کے لیے واپس آنے کے لیے سوچیں گے لیکن اس کا حتمی فیصلہ وقت ہی کرے گا۔


ای پیپر