file photo

اسد قیصر نے پارلیمنٹرین کی غیر پارلیمانی گفتگو کا نوٹس لے لیا
23 جون 2020 (14:59) 2020-06-23

اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے پیپلزپارٹی کے عبدالقادر پٹیل اور تحریک انصاف کے عطاء اللہ کے درمیان غیر پارلیمانی زبان کا نوٹس لے لیا۔

انھوں نے کہا کہ گزشتہ کئی دنوں سے پارلیمنٹرین ایسے الفاظ استعمال کر رہے ہیں جس پہ وہ شرم محسوس کر رہے ہیں۔ اسپیکر کے پاس اختیار ہے کہ وہ اس ممبر کو معطل کرسکتا ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ، وہ ، قادر پٹیل کی تقریر کا جائزہ لیں گے، جس پر پیپلز پارٹی کے سید نوید قمر نے کہا بالکل ہم بھی چاہتے ہیں کہ ایوان کی کارروائی بہتر طریقے سے چلے، لیکن آپ نے صرف ایک ممبر کا نام لیا ہے آپکو دونوں سائیڈز کو دیکھنا ہوگا۔


ای پیپر