file photo

دورہ انگلینڈ سے پہلے قومی ٹیم کو بڑا دھچکا، کھلاڑی بھی کورونا کا شکار
23 جون 2020 (12:59) 2020-06-23

لاہور: دورہ انگلینڈ سے پہلے بری خبر، کھلاڑی بھی کورونا کا شکار ہو گئے، حارث رؤف، حیدر علی اور شاداب خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا، تینوں کھلاڑیوں کو قرنطینہ کر دیا گیا، اتوار کو دوبارہ ٹیسٹ ہونگے۔

دورہ انگلینڈ سے پہلے قومی ٹیم کو بڑا دھچکا، کھلاڑیوں اور آفیشلز کے ہونے والے ٹیسٹوں میں سے پانچ کی رپورٹ آگئی، تین مثبت جبکہ دو منفی، حیدر علی، حارث رؤف اور شاداب خان کرونا کی لپیٹ میں آگئے۔

تینوں کھلاڑیوں کو قرنطینہ کردیا گیا اتوار کو دوبارہ ٹیسٹ لیے جائیں گے۔ عثمان شنواری اور عماد وسیم کا کرونا ٹیسٹ منفی آگیا، دونوں کھلاڑیوں کو 24 جون کو لاہور پہنچنے کی ہدایت۔ کراچی، لاہور، پشاور اور راولپنڈی میں تمام آفیشلز اور کھلاڑیوں کے ٹیسٹ لیے گئے۔ شعیب ملک، کلف ڈیکن اور وقار یونس کے ٹیسٹ بعد میں ہونگے۔


ای پیپر