file photo

عالمی ادارہ صحت نے وبا کو سیاست کی نذر نہ کرنے کا مطالبہ کردیا
23 جون 2020 (12:46) 2020-06-23

لاہور: عالمی ادارہ صحت کے سربراہ نے عالمی رہنماؤں سے کورونا وائرس کی وبا کو سیاست کی نذر نہ کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وبا تیزی سے پھیل رہی ہے اور انفیکشن سے روزانہ ریکارڈ تعداد میں کیسز بھی رپورٹ ہو رہے ہیں۔

ورلڈ گورنمنٹ سمٹ میں ویڈیو کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے کیسز کی تعداد 10 لاکھ تک پہنچنے میں تین ماہ کا عرصہ لگا تھا لیکن گزشتہ 8 دنوں کے دوران 10 لاکھ سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے، انہوں نے دنیا بھر کے رہنماؤں سے مطالبہ کیا کہ وہ اس وبا کو سیاست کی نذر کرنے کے بجائے متحد ہو کر اس کا مقابلہ کریں۔


ای پیپر