file photo

کورونا نے دنیا میں تباہی مچا دی، 4 لاکھ 74 ہزار سے زائد افراد ہلاک
23 جون 2020 (10:13) 2020-06-23

لندن: دنیا بھر میں کورونا وائرس کے باعث اموات کا سلسلہ جاری ہے، اب تک 4 لاکھ 74 ہزار سے زائد افراد لقمہ اجل بن چکے، مریضوں کی تعداد ،91 لاکھ 88 ہزار سے زائد ہے۔

میکسیکو میں مزید ایک ہزار 44 ریکارڈ اموات رپورٹ ہوئیں، بھارت میں 312 افراد کورونا وائرس کے باعث دم توڑ گئے، ایران میں 119 جبکہ روس میں 95 مزید افراد موت کی نیند سو گئے۔

بنگلہ دیش میں 38، انڈونیشیا میں 35، یوکرین میں 10 افغانستان میں 17 مزید افراد ہلاک ہوئے۔ امریکا میں مرنے والوں کی مجموعی تعداد ایک لاکھ بائیس ہزار چھ سو سے زائد ہے۔

دوسرے نمبر پر برازیل ہے جہاں اکیاون ہزار چار سو سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ بیالیس ہزار چھ سو سینتالیس اموات کے ساتھ برطانیہ تیسرے نمبر پر ہے۔


ای پیپر