file photo

سعودی وزیر حج کا نور الحق قادری سے رابطہ، حج پالیسی سے آگاہ کردیا
23 جون 2020 (09:57) 2020-06-23

اسلام آباد: سعودی وزیر حج و عمرہ کا وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری سے ٹیلی فون پر رابطہ، ڈاکٹر صالح بن بنتن نے حج سے متعلق فیصلے سے باضابطہ طور پر آگاہ کردیا۔

وزارت مذہبی امور نے نئی صورتحال کے تحت ہنگامی اجلاس بلا لیا، جس میں عازمین حج کی رقوم کی واپسی سے متعلق طریقہ کار وضع کیا جائے گا، سعودی عرب میں مقیم پاکستانی سفیر، سفارتی عملہ اور پاکستان حج ڈائریکٹریٹ امسال حج میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

دوسری جانب وزارت مذہبی امور کے مطابق وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری آج وفاقی کابینہ کو سعودی فیصلے سے متعلق بھی آگاہ کریں گے۔

واضح رہے کہ سعودی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ رواں سال صرف سعودی عرب میں مقیم افراد حج کی ادائیگی کرسکیں گے۔


ای پیپر