file photo

امیر ترین افراد کی فہرست میں مکیش امبانی نویں نمبر پر آ گئے
23 جون 2020 (09:44) 2020-06-23

نیویارک: امریکی نیوز اجنسی بلومبرگ نے دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست جاری کر دی، امیزون کے جیف بیزروس پہلے نمبر پر برجمان، مائیکرو سوفٹ کے بانی بل گیٹس دوسرے جبکہ مارک زکر برگ تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔

تفصیلات کے مطابق امیزون کے جیف بیزروس 160 ارب امریکی ڈالر کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں، مائیکرو سوفٹ کے بانی بل گیٹس 112 ارب ڈالر کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔ تیسرا نمبر مارک زکر برگ کا رہا جن کی آمدنی 90.6 ارب ڈالر رہی۔

بھارتی بزنس مین مکیش امبانی دنیا کے 10 امیر ترین شخصیات میں شامل ہیں، مکیش امبانی 64.4 ارب ڈالر کے ساتھ نویں نمبر پر آ گئے۔


ای پیپر