سکرین شوٹ

شیخ تمیم بن حمد الثانی کو ’نشان پاکستان ‘سے نواز دیا گیا، امیر قطر واپس روانہ
23 جون 2019 (15:41) 2019-06-23

اسلام آباد: قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی کو پاکستان کے اعلیٰ سول ایوارڈ ’ نشان پاکستان ’ سے نواز دیا گیا جبکہ وہ دو روزہ دورہ پاکستان مکمل کرنے کے بعد واپس اپنے ملک روانہ ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے ایک پُروقار تقریب میں شیخ تمیم بن حمد الثانی کو ’ نشان پاکستان ’ سے نوازا۔ سول ایوارڈ دینے کی پُروقار تقریب ایوان صدر میں ہوئی جس میں حکومتی وزرا اور اہم شخصیات نے شرکت کی۔

سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، گورنر پنجاب چودھری محمد سرور، وزیر ریلوے شیخ رشید، وزیر توانائی عمر ایوب، وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی، مشیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان اور وزیراعظم کے مشیر زلفی بخاری سمیت دیگر رہنما بھی موجود تھے۔

صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے معزز مہمان کو ایوان صدر میں خوش آمدید کہا اور بچوں نے پھول پیش کیے۔ امیر قطر کے اعزاز میں ایوان صدر میں ظہرانہ بھی دیا گیا، وزیر اعظم، اعلیٰ عسکری و سیاسی قیادت نے شرکت کی۔ امیر قطر نور خان ایئربیس سے واپس اپنے ملک روانہ ہوگئے۔


ای پیپر