محکمہ موسمیات نے ملک کے دیگر علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کر دی
کیپشن:   فوٹو بشکریہ فیس بک
23 جون 2019 (13:39) 2019-06-23

لاہور: ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہیگا جبکہ اسلام آباد، خیبر پختونخوا، پنجاب سمیت قلات اور مکران ڈویژن میں چند مقامات پر آندھی اور بارش کا امکان ہے۔

ملک میں کہیں کالی گھٹاوں کا راج تو کہیں سورج پوری آب و تاب سے چمکنے لگا، اسلام آباد سمیت لاہور، راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا، فیصل آباد، ملتان اور ڈی جی خان ڈویژن میں چند مقامات پر بادل برسیں گی۔ خیبر پختونخوا میں بھی پشاور، ہزارہ، کوہاٹ، بنوں، دیر، چترال اور ڈی آئی خان میں بارش ہوگی۔

بلوچستان میں قلات اور مکران ڈویژن میں بارش جبکہ دیگر علاقوں میں موسم شدید گرم، کوئٹہ میں پارہ 38 جبکہ تربت اور سبی میں 46 ڈگری تک پہنچنے کا امکان۔

کراچی میں مطلع جزوی ابر آلود، سندھ کے دیگر علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں کراچی میں پارہ 37، جیکب آباد، سکھر اور دادو میں 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ۔


ای پیپر