ایتھوپیا میں مارشل لا کی کوشش ناکام، آرمی چیف کو گولی ماردی گئی
کیپشن:   فائل فوٹو
23 جون 2019 (12:17) 2019-06-23

 عدیس ا بابا: افریقہ کے ملک ا یتھوپیا میں مارشل لا نافذ کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی اور ہنگاموں کے دوران فوج کے سربراہ کو ساتھیوں نے گولی ماری ہے تاہم ہلاکت کی تصدیق نہیں ہو سکی۔

وزیراعظم ابی احمد نے سرکاری ٹی وی سے خطاب میں کہا کہ امہارا نامی شہر میں بد امنی اور مارشل لا نافذ کرنے کی کوشش ناکام بنانے میں کچھ سرکاری اہلکار بھی زخمی ہوئے ہیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امہارا میں انٹرنیٹ منقطع ہے۔ امریکی سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ایتھوپیا کے دارالحکومت عدیس ا بابا میں گولیوں کی آواز سنی گئی۔

ابی احمد کے مطابق فوج کے سربراہ جنرل سیارمیکونین کو ساتھیوں نے گولی ماری۔ انہوں نے کہا کہ کچھ حکام کو اس وقت گولی ماری گئی جب وہ امہارا میں ایک ملاقات کیلئے جمع ہوئے تھے۔

ایتھوپین صدر کے ترجمان نے بتایا کہ اس سے قبل امہارا کی مقامی حکومت کو معزول کرنے کی کوشش کی گئی اور اس جرم میں شریک ملزمان کی تلاش کی جارہی تھی۔ اس شہر کی حکمران سیاسی جماعت نے الزام لگایا تھا کہ جیل سے رہا ہونے والے سیکیورٹی کے سابق چیف پر تشدد کارروائیوں کی پشت پناہی کر رہی ہیں۔


ای پیپر