ورلڈ کپ میں پاکستان کا آج جنوبی افریقہ سے ٹکراؤ ہو گا
کیپشن:   فوٹو بشکریہ پی سی بی ٹوئٹر
23 جون 2019 (11:46) 2019-06-23

لندن: ورلڈ کپ میں پاکستان کا آج جنوبی افریقہ سے ٹکراؤ ہو گا، ٹیم کیلئے ’کرو یا مرو‘ کی صورتحال، غلطی کی کوئی گنجائش باقی نہیں رہی۔ تاریخی گراؤنڈ لارڈز میں میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 2 ڈھائی بجے شروع ہوگا۔

گرین شرٹس کو میگا ایونٹ میں اپنا سفر جاری رکھنے کیلئے پروٹیز سے فتح تو درکار ہے لیکن اسکے بعد بھی اگر مگر کا سلسلہ جاری رہے گا۔ قومی ٹیم کو پروٹیز سمیت نہ صرف تمام میچ اچھے مارجن سے جیتنا ہوں گے بلکہ ٹاپ ٹیموں کی اگلے میچوں میں ہار بھی ضروری ہو گی۔

پوائنٹس ٹیبل پر پاکستان 5 میچوں میں ایک فتح کیساتھ 9 ویں نمبر پر ہے تو افریقی ٹیم 6 میچوں میں واحد کامیابی کیساتھ 8 ویں پوزیشن پر ہے۔

لارڈز میں خوب پسینہ بہانے کے بعد کپتان سرفراز نے پریس کانفرنس کی تو کرکٹ فینز سے پرامن رویہ رکھنے کی اپیل کر دی۔ کہا ہماری پرفارمنس پر بات کریں، گالیاں نہ دیں۔

پروٹیز کے خلاف اہم میچ میں پاکستانی ٹیم میں ایک دو تبدیلیوں کا امکان ہے۔


ای پیپر