پی پی 173 میں مریم نواز کے کیخلاف اپیل مسترد
23 جون 2018 (23:12) 2018-06-23

لاہور :ایپلٹ ٹربیونل نے پی پی 173 میں مریم نواز کے کاغذا ت نامزدگی کیخلاف اپیل ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کر دی۔

جسٹس طارق سلیم شیخ نے اقتدار حسین کی اپیل پر سماعت کی۔ ہفتہ کو ایپلٹ ٹربیونل میں پی پی 173 میں مریم نواز کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف اپیل پر سماعت ہوئی۔ ایپلٹ ٹربیونل نے اپیل ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کر دی۔ جسٹس طارق سلیم شیخ نے اقتدار حسین کی اپیل پر سماعت کی ۔ اپیل کنندہ کے موقف کے مطابق ریٹرننگ آفیسر نے حقائق کے برعکس مریم نواز کے کاغذات نامزدگی منظور کئے۔


ای پیپر