مسلم لیگ(ن) کا قومی اور صوبائی اسمبلی کیلئے امیدواروں کا اعلان
23 جون 2018 (23:01) 2018-06-23

لاہور:پاکستان مسلم لیگ ( ن ) نے پنجاب کے قومی اور صوبائی اسمبلی حلقوں سے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر دیاتاہم قومی اور صوبائی اسمبلی کے بعض حلقوں میں امیدواروں کے ناموںکا اعلان ہونا باقی ہے، مسلم لیگ ( ن ) کے صدر محمد شہباز شریف سمیت کئی رہنما قومی اور صوبائی اسمبلی کے ایک سے زائد حلقوں سے انتخاب لڑیں گے

تفصیلات کے مطابق سابق حکمران جماعت کی جانب سے بعض خواتین کو بھی انتخابی میدان میں اتارا گیا ہے ، سابق وزیر قانون رانا ثنا اللہ ، سابق ڈپٹی اسپیکر سردار شیر علی گورچانی سمیت کئی رہنمااس مرتبہ قومی اسمبلی کے حلقوں سے انتخاب لڑیں گے ۔ مسلم لیگ ( ن ) کی جانب سے جاری کی جانے والی فہرست کے مطابق اٹک کے حلقہ این اے 55سے شیخ آفتاب احمدجبکہ ذیلی حلقوں پی پی 1سے محمد سلمان سرور، پی پی 2سے جہانگیر خانزادہ، اٹک کے حلقہ این اے 56سے محمد سہیل خان ،ذیلی حلقوں پی پی 3سے آصف علی ملک ، پی پی 4شیر علی خان ،پی پی 5ملک بہادر خان امیدوار ہوں گے۔

راولپنڈی کے حلقہ این اے 57شاہد خاقان عباسی ،ذیلی حلقوں پی پی 6سے راجہ اشفاق سرور،پی پی 7راجہ محمد علی ، راولپنڈی کے حلقہ این اے 58سے راجہ محمد جاوید اخلاص ،ذیلی حلقوں پی پی 8سے چوہدری ریاض اور پی پی9سے راجہ حمید امیدوار ہوں گے۔ این اے 60راولپنڈی سے حنیف عباسی ،ذیلی حلقوں پی پی 11سے راجہ ارشد، پی پی 17راجہ حنیف ایڈووکیٹ ، این اے 61راولپنڈی سے ملک ابرابر احمد ،ذیلی حلقوں پی پی 15سے ملک افتخار احمد ، این اے 62راولپنڈی سے دانیال چوہدری، ذیلی حلقوں پی پی 16سے شیخ ارسلان حفیظ ، پی پی 18سے شکیل اعوان ، جہلم کے حلقہ 67 سے راجہ مطلوب مہدی، گجرات کے حلقہ این اے 68سے نوابزادہ غضنفر علی جبکہ ذیلی حلقوں میں پی پی 28سے نوابزادہ حیدر مہدی، پی پی 29سے میجر (ر) معین نواز وڑائچ امیدوار ہوں گے۔ گجرات کے حلقہ این اے 69سے چوہدری مبشر حسین، ذیلی حلقوں پی پی 30راجہ علی وڑائچ ،پی پی 31عمران ظفر ، گجرات کے حلقہ این اے 70سے جعفر اقبال، ذیلی حلقوں پی پی 32سے میاں طارق محمود، پی پی 33سے چوہدری شبیر ، گجرات کے حلقہ این اے 71سے چوہدری عابد رضا جبکہ ذیلی حلقوں سے پی پی 34سے راجہ اسلم خان، سیالکوٹ کے حلقہ این اے 72سے چوہدری ارمغان سبحانی جبکہ ذیلی حلقوں پی پی 35سے رانا عارف اقبال، پی پی 38سے چوہدری طارق سبحانی،سیالکوٹ کے حلقہ این اے 73 سے خواجہ محمد آصف جبکہ ذیلی حلقوں پی پی 36سے محمد اکرم ، پی پی 37سے محمد منشا اللہ بٹ امیدوار ہوں گے۔

سیالکوٹ کے حلقہ این اے 74سے علی زاہد جبکہ ذیلی حلقوں پی پی 39سے مرزا الطاف حسین ، پی پی 40سے رانا محمد افضل امیدوار ہونگے۔ سیالکوٹ کے حلقہ این اے 75سے سید افتخا ر الحسن جبکہ ذیلی حلقوں میں پی پی 41سے سید عطا الحسن شاہ اور پی پی 42سے ذیشان رفیق ، این اے 76سے سیالکوٹ سے رانا شمیم احمد خان جبکہ ذیلی حلقوں پی پی 43سے چوہدری نوید اشرف اور پی پی 44سے ارشد جاوید وڑائچ ،پی پی 45سے رانا عبد الستار امیدوار ہوں گے ۔ نارووال کے حلقہ این اے 77سے دانیال عزیز چوہدری،ذیلی حلقوں پی پی 47سے محمد غیاث الدین ، این اے 78نارروال سے احسن اقبال جبکہ ذیلی حلقوں پی پی 48سے عبد المنان خان ، پی پی 49بلال اکبر خان ، پی پی 50خواجہ محمد وسیم ، گوجرانوالہ کے حلقہ این اے79سے ڈاکٹر نثار چیمہ جبکہ ذیلی حلقوں پی پی 51سے شوکت منظور چیمہ ، پی پی 52عادل بخش چٹھہ امیدوار ہوں گے۔

این اے 80گوجرانوالہ سے چوہدری محبوب بشیر ورک، ذیلی حلقوں پی پی 53بلال فاروق تارڑ، پی پی 62امان اللہ وڑائچ، این اے 81گوجرانوالہ انجینئر خرم دستگیر خان، ذیلی حلقوں پی پی 54عمران خالد بٹ، پی پی 58رئوف مغل امیدوار ہوں گے۔ گوجرانوالہ کے حلقہ این اے 82سے عثمان ابراہیم جبکہ ذیلی حلقوں پی پی 55سے محمد نواز چوہان، پی پی 56محمد توفیق بٹ ، این اے 83گوجرانوالہ سے چوہدری ذوالفقار علی بھنڈر ،ذیلی حلقوں پی پی 59سے وقار احمد چیمہ، پی پی 60سے قیصر اقبال سندھو ، پی پی 61اختر علی خان مقابلے میں اتریں گے۔ گوجرانوالہ کے حلقہ این اے 84سے اظہر قیوم ناہرہ ، ذیلی حلقوں پی پی 63سے چوہدری محمد اقبال ، منڈی بہائو الدین کے حلقہ این اے 85سے چوہدری مشاہد رضاجبکہ ذیلی حلقوں پی پی 65سے حمیدہ وحید الدین ،پی پی 66سے سید طارق یعقوب امیدوار ہوں گے۔

منڈی بہائو الدین کے حلقہ این اے 86سے نثار اقبال بوسال ،ذیلی حلقوں پی پی 67سے سکندر حیات گوندل، پی پی 68محفوظ مشہدی، حافظ آباد کے حلقہ این اے 87سے سائرہ افضل تارڑجبکہ ذیلی حلقوں پی پی 69سے میاں شاہد حسین، پی پی 70سے ڈاکٹر مظفر شیخ اور پی پی 71سے شعیب شفیق ارائیں امیدوار ہوں گے۔ سرگودھا کے حلقہ این اے 88سے ڈاکٹر مختار احمد بھرت جبکہ ذیلی حلقہ پی پی 72سے آصف بھرت ، پی پی 73سے یاسر ظفر سندھو امیدوار ہوں گے۔ سرگودھا کے حلقہ این اے 89سے محسن شاہ نواز رانجھا،ذیلی حلقوں پی پی 74سے مناظر حسین رانجھا، پی پی 75سے محمد عمر کلیار، این اے 91سرگودھا سے ڈاکٹر ذوالفقار بھٹی، ذیلی حلقوں پی پی 76سے سردار کامل شمائل، پی پی 79سے رانا منور غوث،حلقہ این اے 95میانوالی سے حاجی عبید اللہ خان شادی خیل، ذیلی حلقے پی پی 85سے امانت اللہ خان شادی خیل، این اے 96میانوالی سے محمدعمیر حیات خان روکھڑی جبکہ ذیلی حلقوں پی پی 87سے علی حیدر نور خان نیازی ، پی پی 88سے ملک محمد فیروز جوئیہ امیدوار ہوں گے۔

بھکر کے حلقہ این اے97سے عبد المجید خان ، ذیلی حلقوں پی پی 89سے فاروق اعظم خان ، پی پی 90سے عرفان اللہ نیازی ، چنیوٹ کے حلقہ این اے 99سے ریحان قیصر، ذیلی حلقہ پی پی 96سے محمد ثقلین انور سپرا، چنیوٹ کے حلقہ این 100سے قیصر احمد شیخ جبکہ ذیلی حلقہ پی پی 94سے محمد الیاس چنیوٹی امیدوار ہوں گے۔ فیصل آباد کے حلقہ این اے 102سے طلال بدر چوہدری ، فیصل آباد کے حلقہ این اے 103سے علی گوہر خان ، پی پی 101سے رائے حیدر علی خان ، پی پی 103سے جعفر ہوچہ امیدوار ہوںگے ۔ فیصل آباد کے حلقہ این اے 104سے محمد شہباز بابر جبکہ ذیلی حلقوں پی پی 104سے محمد صفدر شاکر ، پی پی 105سے رائو کاشف رحیم ، فیصل آبا د کے حلقہ این اے 105سے میاں محمد فاروق ، فیصل آبادکے حلقہ این اے 106 سے رانا ثنا اللہ خان ، ذیلی حلقوں پی پی 108سے میاں محمد اجمل آصف، پی پی 109سے ظفر اقبال ناگرہ ، فیصل آباد کے حلقہ این اے 107سے حاجی محمداکرم انصاری جبکہ ذیلی حلقوں پی پی 110سے ملک محمد نواز ، پی پی 111سے اسرار احمد خان ، فیصل آباد کے حلقہ این اے 108سے عابد شیر علی جبکہ ذیلی حلقوں پی پی 112سے طاہر جمیل ، پی پی 113سے رانا ثنا اللہ خان امیدوار ہوں گے ۔

فیصل آباد کے حلقہ این اے 110سے رانا محمد افضل خان جبکہ ذیلی حلقوں پی پی 116سے چوہدری فقیر حسین ڈوگر اور پی پی 117سے حاجی محمد الیاس انصاری امیدوار ہوں گے۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ کے حلقہ این اے 111سے خالد جاوید وڑائچ ، ذیلی حلقوں پی پی 118سے خالد جاو ید وڑائچ ،ٹوبہ سنگھ کے حلقہ این اے 112 سے محمد جنید انور چوہدری ،ذیلی حلقوں پی پی 120سے کرنل (ر) ایوب خان گادھی ، پی پی 121سے امجد علی جاوید، ٹوبہ ٹیک سنگھ کے حلقہ این اے 113سے اسد الرحمن جبکہ ذیلی حلقوں پی پی 122نازیہ راحیل ، پی پی 123سید قطب علی شاہ ، جھنگ کے حلقہ این اے 115سے شیخ وقاص اکرم،ذیلی حلقہ پی پی 126سے شیخ شیراز اکرم ، پی پی 127خرم عباس سیال ، جھنگ کے حلقہ این اے 116کے ذیلی حلقوں پی پی 128سے خالد محمود سرگانہ ، پی پی 129سے خالد غنی امیدوار ہوں گے۔ ننکانہ صاحب کے حلقہ این اے 117سے محمد برجیس طاہر ، ذیلی حلقہ پی پی 131سے میاں اعجاز حسین بھٹی، پی پی 132رانا محمد ارشد ، ننکانہ صاحب کے حلقہ این اے 118شذرہ منصب علی خان کھرل ، ذیلی حلقہ پی پی 133سے مہر کاشف پڈھیار ، پی پی 134سے آغا علی حیدر ، شیخوپورہ کے حلقہ این اے 129سے رانا افضال حسین جبکہ ذیلی حلقوں پی پی 135سے محمد حسن ریاض ، پی پی 136سے مشتاق احمد گجر ، شیخوپورہ کے حلقہ این اے 120سے رانا تنویر حسین جبکہ ذیلی حلقوں پی پی 137سے پیر اشرف رسول ، پی پی 138میاں عبد الرئوف امیدوار ہوں گے۔

شیخوپورہ کے حلقہ این اے 121سے میاں جاوید لطیف جبکہ ذیلی حلقوں پی پی 139سے میاں جلیل شرقپوری ، پی پی 140سے یاسر گجر ، شیخوپورہ کے حلقہ این اے 122صفدر عرفان ڈوگر جبکہ ذیلی حلقہ پی پی 143سے چوہدری سجاد حیدر گجر امیدوار ہوں گے۔ لاہور کے حلقہ این اے 123سے محمد ریاض ملک جبکہ ذیلی حلقوں پی پی 144سے سمیع اللہ خان، پی پی 145سے غزالی سلیم بٹ ،لاہور کے حلقہ این اے 124سے محمد حمزہ شہباز شریف، ذیلی حلقوں پی پی 146سے محمد حمزہ شہباز شریف ، پی پی 147سے مجتبیٰ شجاع الرحمن امیدوار ہوں گے۔ لاہور کے حلقہ این اے 125سے مریم نواز شریف ، لاہور کے حلقہ این اے 126سے مہر اشتیاق احمد ، لاہور کے حلقہ این اے 127سے محمدپرویز ملک، لاہور کے حلقہ این اے 128سے شیخ روحیل اصغر، لاہور کے حلقہ این اے 129سے سردار ایاز صادق، لاہور کے حلقہ این اے 130سے خواجہ احمد حسان ، لاہور کے حلقہ این اے 131سے خواجہ سعد رفیق جبکہ ذیلی حلقوں پی پی 162سے محمد یاسین سوہل ، پی پی 163سے میاں نصیر احمد امیدوار ہوں گے۔ لاہور کے حلقہ این اے 132سے میاں محمد شہباز شریف جبکہ ذیلی حلقوں پی پی 164اور165سے بھی میاںمحمد شہباز شریف امیدوار ہوں گے۔لاہور کے حلقہ این اے 133سے وحید عالم خان، لاہور کے حلقہ این اے134سے رانامبشر اقبال جبکہ ذیلی حلقہ پی پی 168سے خواجہ سعد رفیق ، لاہور کے حلقہ این اے 135سے ملک سیف الملوک کھوکھر جبکہ ذیلی حلقہ پی پی 161سے شبیر کھوکھر ، پی پی 173سے مریم نواز ، لاہو رکے حلقہ این اے 136سے محمد افضل کھوکھر امیدوار ہوںگے ۔ قصور کے حلقہ این اے 137سے وسیم شیخ، ذیلی حلقہ پی پی 182سے چوہدری الیاس، قصور کے حلقہ این اے 138سے ملک رشید احمد خان ، ذیلی حلقہ پی پی 174سے نعیم صفدر انصاری ، پی پی 176ملک محمد احمد خان ، قصور کے حلقہ این اے 139سے رانا محمد اسحاق خان جبکہ ذیلی حلقہ پی پی 177سے احسن رضا، پی پی 178شیخ علائو الدین، پی پی 179سے رانا محمد اقبال خان ، اوکاڑ ہ کے حلقہ این اے 141سے ندیم عباس ربیرا جبکہ ذیلی حلقہ پی پی 183سے جاوید علائو الدین، پی پی 190سے غلام رضا ربیرا، اوکاڑہ کے حلقہ این اے 142ریاض الحق جج، ذیلی حلقہ پی پی 188یاور زمان ، پی پی 189منیب الحق ، اوکاڑہ کے حلقہ این اے 143رائو اجمل خان ، ذیلی حلقوں پی پی 184رضا علی گیلانی، پی پی 187ملک علی عباس کھوکھر، اوکاڑہ کے حلقہ این اے 144سے میاں معین وٹو، ذیلی حلقوں پی پی 185سے افتخار چاچڑ ، پی پی 186سے میاں معین وٹو امیدوار ہوں گے۔ پاکپتن کے حلقہ این اے 146سے رانا زاہد حسین خان ،ذیلی حلقوں پی پی 194سے ڈاکٹر فرخ جاوید، پی پی 195کاشف علی چشتی امیدوار ہوں گے۔

ساہیوال کے حلقہ این اے 147سے سید عمران احمد شاہ، ذیلی حلقوںپی پی 196سے خضر حیات کگھہ ، پی پی 197ملک ندیم کامران، ساہیوال کے حلقہ این اے 148چوہدری محمد اشرف جبکہ ذیلی حلقہ پی پی 198سے ملک ارشد ، پی پی 199نوید اسلم خان لودھی، پی پی 200رانا ریاض احمد ، ساہیوال کے حلقہ این اے 149سے محمد طفیل جبکہ ذیلی حلقوں پی پی 201سے حنیف جٹ، پی پی 202شاہدمنیر چوہدری ، خانیوال کے حلقہ این اے 150سے ایڈمرل سرگانہ جبکہ ذیلی حلقوں پی پی 203مختار شاہ، پی پی 204رانا عرفان ، خانیوال کے حلقہ این اے 151سے محمد خان ڈاہاجبکہ ذیلی حلقہ پی پی 205سے چوہدری فضل الرحمن ، پی پی 206سے نشاط احمد خان امیدوار ہوں گے۔ خانیوال کے حلقہ این اے 152سے پیر محمد اسلم بودلہ امیدوار ہوں گے جبکہ ذیلی حلقہ پی پی 207عامر حیات ہراج ، پی پی 208رانا بابر حسین عابد، خانیوال کے حلقہ این اے 153افتخار نذیر جبکہ ذیلی حلقوں پی پی 209فیصل نیازی ، پی پی 210عطاء الرحمن امیدوار ہوں گے۔ ملتان کے حلقہ این اے 155سے شیخ طارق رشیدذیلی حلقوں پی پی 214سے آصف رفیق رجوانہ، پی پی 215سے عامر منظور انصاری، ملتان کے حلقہ این اے 156سے عامر سعید انصاری جبکہ ذیلی حلقہ پی پی 213سے شیخ صادق حسین قریشی، پی پی 216سے احسان الدین قریشی، پی پی 217تسنیم کوثر ، ملتان کے حلقہ این اے 157سے ملک عبد الغفار ڈوگر،ملتان کے حلقہ این اے 158سے سید جاوید علی شاہ ، ذیلی حلقہ پی پی 221سے رانا اعجاز احمدنون، ملتان کے حلقہ این اے 159سے دیوان ذوالقرنین بخاری جبکہ ذیلی حلقہ پی پی 222مہدی عباس خان لنگا،پی پی 223نغمہ مشتاق لانگ، لودھراں کے حلقہ این اے 160سے عبد الرحمن کانجو، وہاڑی کے حلقہ این اے 163سے ساجد مہد ی جبکہ ذیلی حلقوں پی پی 231سے عرفان عقیل دولتانہ، پی پی 232سے بلال اکبر بھٹی ، وہاڑی کے حلقہ این اے 164بیگم تہمینہ دولتانہ جبکہ ذیلی حلقوں پی پی 233سے نعیم اختر بھابھا، 234سے ثاقب خورشید، وہاڑی کے حلقہ این اے 165سعید احمد خان منہیس ذیلی حلقہ پی پی 235سے آصف سعید منہیس امیدوار ہوں گے۔ بہاولنگر کے حلقہ این اے 167سے عالم داد لالیکاذیلی حلقہ پی پی 239سے رانا عبد الرئوف،بہاولپور کے حلقہ این اے 170سے محمد بلیغ الرحمن جبکہ ذیلی حلقہ پی پی 245سے ملک اقبال چنڑ، پی پی 246رانا محمد طارق، بہاولپور کے حلقہ این اے 171میاں ریاض حسین پیرزادہ جبکہ ذیلی حلقہ پی پی 247سے محمد کاظم علی پیرزاد، پی پی 248محمد افضل گل، بہاولپور کے حلقہ این اے 172سے چوہدری سعود مجید جبکہ ذیلی حلقہ پی پی 249سے خالد محمود ججہ ،پی پی 250سعود مجید امیدوار ہوں گے۔

بہاولپور کے حلقہ این اے 173سے میاں نجیب الدین اویسی جبکہ پی پی 251سے ملک خالد محمود بابر، پی پی 252میاں محمد شعیب اویسی، بہاولپور کے حلقہ این اے 174کے ذیلی حلقہ پی پی 253عدنان فرید امیدوار ہوں گے۔ رحیم یار خان کے حلقہ این اے 179سے میاں امتیاز احمد جبکہ ذیلی حلقہ پی پی 262سے محمد عمر جعفر، پی پی 263محمود الحسن چیمہ ، رحیم یار خان کے حلقہ این اے 180سے محمد ارشد خان لغاری جبکہ ذیلی حلقہ پی پی 266سے سردار شوکت دائود، پی پی 267سے چوہدری محمد شفیق امیدوار ہوں گے۔ مظفر گڑھ کے حلقہ این اے 181سے سلطان محمود ہنجراجبکہ ذیلی حلقہ پی پی 268سے وقاص سلطان، پی پی 279سے احمد یار ہنجرا، مظفر گڑھ کے حلقہ این اے 182سے قاسم ہنجراجبکہ ذیلی حلقہ پی پی 269سے اظہر عباس چاندیا، پی پی 270حما دنواز خان ٹیپو امیدوار ہوں گے۔ مظفر گڑھ کے حلقہ این اے 184سے ہارون بخاری، مظفر گڑھ کے حلقہ این اے 185کے ذیلی حلقہ پی پی 272اور275سے ہارون بخاری ، مظفر گڑھ کے حلقہ این اے 186سے بھی ہارون بخاری حصہ لیں گے ۔ لیہ کے حلقہ این اے 187سے صاحبزادہ فیض الحسن جبکہ ذیلی حلقوں پی پی 281سے عبد الشکور سہواگ، پی پی 282سے ملک ریاض حسین، لیہ کے حلقہ این اے 188سے ثقلین بخاری جبکہ ذیلی حلقہ پی پی 283سے اعجاز عچلانہ، ڈیرہ غازی خان کے حلقہ این اے 189کے ذیلی حلقہ پی پی 286سے خواجہ نظام ، ڈیرہ غازی خان کے حلقہ این اے 190سے امجد فاروق کھوسہ، ذیلی حلقوں پی پی 287اور288سے محسن عطاء کھوسہ حصہ لیں گے۔

ڈیرہ غازی خان کے حلقہ این اے 191سے اویس خان لغاری جبکہ ذیلی حلقوں پی پی 289سے علیم شاہ ،290سے احمد خان لغاری ، ڈیرہ غازی خان کے حلقہ این اے 192سے میاں شہباز شریف جبکہ ذیلی حلقوں پی پی 291سے محمود قادر لغاری ، پی پی 292سے اویس لغاری ،راجن پور کے حلقہ این اے 193سے شیر علی گورچانی جبکہ ذیلی حلقہ پی پی 293شیر علی گورچانی ، پی پی 294سے اطہر گورچانی امیدوار ہوں گے۔ راجن پور کے حلقہ این اے 194سے ڈاکٹر حفیظ دریشک جبکہ ذیلی حلقوں پی پی 295سے پرویز اقبال گورچانی ، راجن پور کے حلقہ این اے 195سے خضر حسین مزاری جبکہ ذیلی حلقہ پی پی 296سے سردار یوسف دریشک اور پی پی 297سے عاطف خان امیدار ہوں گے۔ مسلم لیگ ( ن ) کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ابھی ٹکٹوں کی پہلی فہرست جاری کی ہے باقی حلقوں پر مشتمل حتمی اور مکمل فہرست آئندہ دو روز میں جاری کی جائے گی۔


ای پیپر