چین سے معدوم ہاتھی کی نسل کا دانت مل گیا

23 جون 2018 (21:17)

بیجنگ:شمالی مشرقی چین کے صوبہ جیلن کے ایک شہری کو حال ہی میں ایک ڈھانچہ ملا ہے جس کے بارے میں ماہرین آثارقدیمہ کا خیال ہے کہ یہ ہاتھی کی ایک معدوم نسل کا دانت ہے۔


تفصیلات کے مطابق یہ ڈھانچہ صوبائی دارالحکومت چانگ چو کے ایک تعمیری مقام سے ملا ہے ۔ چین کی قدیم متحجرات سے متعلق علم کی سوسائٹی کے ایک اہلکار چن چوان جیا نے کہا کہ چین کا شمال مشرقی علاقے ہاتھی کی اس معدوم نسل کے مسکن تھے۔انہوں نے کہا ممکن ہے کہ یہ دریافت قریباً20ہزار سال پرانی ہوگی۔


اس کی تحقیقات کی قدر انتہائی کم ہے کیونکہ یہ ڈھانچہ بری طرح مسخ ہے انہوں نے مزید کہا کہ چانگ چن ہاتھی کی اس معدوم نسل اور پشمی گینڈوں کے ڈھانچوں کا عجائب گھر قائم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

مزیدخبریں