بینظیر بھٹو پر بننے والی فلم کیخلاف ان کی صاحبزادی میدان میں آگئیں
23 جون 2018 (20:04) 2018-06-23

کراچی: سابق وزیر اعظم بینظیر بھٹو کی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری نے والدہ پر بننے والی فلم پر اعتراض اٹھایا ہے۔


تفصیلات کے مطابق اداکارہ مہوش حیات کے سابق وزیر اعظم شہید بینظیر بھٹو کی زندگی پر بننے والی فلم میں مرکزی کردار کی خبریں زیر گردش تھیں جس پر اداکارہ نے انسٹاگرام پر اپنی پوسٹ میں فلم میں کام کرنے کی تصدیق کی ۔مہوش نے پوسٹ میں لکھا کہ بہت شکرگزار ہوں کہ مجھے موقع ملا کہ بینظیر بھٹو کی زندگی کے ہر پہلو سے واقف ہوسکوں کہ ان کی زندگی میں کس طرح کے اتار چڑھاؤ آئے۔ بینظیر بھٹو کی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری نے اس قسم کی تمام خبروں کی تردید کی ۔


اپنی ٹوئٹ میں ان کا کہنا تھا کہ فلم کے لیے بینظیر کے بچوں یا خاندان کی جانب سے کسی قسم کی اجازت نہیں دی گئی لہذا یہ قطعی طور پر ناقابل قبول ہے جس کے خلاف ایکشن لیا جائے گا۔


ای پیپر