امریکہ نے 215 شمالی کوریائی فوجیوں کے تابوت واپس کر دئیے
23 جون 2018 (18:23) 2018-06-23

واشنگٹن: امریکہ نے 215شمالی کوریائی فوجیوں کے تابوت واپس کر دئیے ،یہ فوجی 1950سے1953تک جزیرہ نما کوریا کی لڑائی میں ہلاک ہوئے تھے، امریکا ان فوجیوں کے تابوت واپس کر کے اپنے تیس لاپتہ فوجیوں کی باقیات کو حاصل کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق امریکی فوج شمالی کوریا کے ہلاک ہونے والے 215 فوجیوں کے تابوت گذشتہ روز واپس کر دئیے ۔ یہ فوجی1950 سے 1953 تک جزیرہ نما کوریا کی لڑائی میں مارے گئے تھے۔ امریکا ان فوجیوں کے تابوت واپس کر کے اپنے تیس لاپتہ فوجیوں کی باقیات کو حاصل کرے گا۔

تیس امریکی فوجی گاڑیاں شمالی کوریائی فوجیوں کے تابوت لے کر ہفتہ تیئیس جون کو جنوبی کوریا سے شمالی کوریائی سرحدی علاقے میں داخل ہوں گی۔ لاپتہ اور ہلاک ہو جانے والے ان فوجیوں کی باقیات کے تبادلے پر اتفاق امریکی صدر اور شمالی کوریائی لیڈر کی سنگاپور میں ہونے والی میٹنگ میں کیا گیا تھا۔


ای پیپر