عافیہ صدیقی سے بدسلوکی کا سرکاری پیغام انڈیا پہنچ گیا
23 جون 2018 (17:50) 2018-06-23

واشنگٹن: امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ پاکستانی دفتر خارجہ نے امریکی جیل میں قید عافیہ صدیقی سے مبینہ بدسلوکی سے متعلق رابطہ کیا ہے، سزا یافتہ مجرموں کے ساتھ امریکا میں عالمی انسانی حقوق کی پاسداری کی جاتی ہے۔

واشنگٹن سے جاری ایک بیان میں ترجمان محکمہ خارجہ نے کہا کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے بدسلوکی کے الزامات سے متعلق پاکستان کا سرکاری پیغام ملا ہے۔ترجمان نے کہا کہ سزا یافتہ مجرموں کے ساتھ امریکا میں عالمی انسانی حقوق کی پاسداری کی جاتی ہے اور تمام قیدیوں سے امریکی آئین اور قانون کے مطابق برتا ؤ کیا جاتا ہے۔


ای پیپر