بھارتی خاتون سیلفی کے شوق میں گہری کھائی میں گر کر ہلاک

23 جون 2018 (00:12)


نئی دہلی: بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے ہل اسٹیشن پر پکنک کے لئے آئی دہلی کی33سالہ خاتون سیلفی کے شوق میں 500فٹ گہری کھائی میں گرکر ہلاک ہوگئی۔


تفصیلات کے مطابق واقعہ کے بعد اہل خانہ نے پولیس سے رابطہ کیا جس کے بعد مقامی لوگوں کی مدد سے خاتون کی لاش نکال کر اسپتال پہنچائی گئی جہاں ان کا پوسٹ مارٹم ہوا۔ 2015میں سیلفی لینے کے دوران ہونے والی اموات میں نصف سے زائد کا تعلق بھارت سے ہے۔

مزیدخبریں